۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب

حوزہ / حج اور زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اسلامی انقلاب ایک عظیم، منفرد اور دیرپا رہنے والا انقلاب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے تہران میں 22 بہمن مارچ، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دشمنوں کی مختلف سازشوں کے باوجود خداوند متعال کی نصرت اور عوام کی کوششوں سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا: کئی سالوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود الحمد للہ ملک ایران اس وقت بھی کئی ممالک سے بہتر حالات میں ہے۔ جس سے عوام کے انقلابی اور جہادی جذبے کا پتہ چلتا ہے۔

انقلاب اسلامی کی فکر و سوچ کا دائرہ آج بھی صیہونی حکومت کا گلا دبا رہا ہے

امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: دنیا میں اگر دیکھیں تو ترقی یافتہ ممالک میں بھی مسائل موجود ہیں۔ اسلامی انقلاب نے ایران کے عزیز اور غیور عوام کی کوششوں اور امام راحل (رح) اور رہبر معظم کی بابصیرت قیادت کے طفیل مسلسل لوگوں کے دلوں کو فتح کیا اور مختلف مشکلات سے گزر کر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

حجت الاسلام والمسلمین نواب نے اس سال کی 22 بہمن کو گزشتہ تمام سالوں سے مختلف قرار دیتے ہوئے کہا: آج بھی انقلاب اسلامی کی فکر و سوچ کا دائرہ صیہونی حکومت کا گلا دبا رہا ہے، وہ حکومت جس نے چھ دنوں میں تین ملکوں کے فوجی دستوں کو ناکارہ بنا دیا تھا لیکن وہ گذشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ سے غزہ کی پٹی میں ایک مقاومتی گروپ کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے۔ آج یہ صہیونی حکومت نہ صرف نابود ہو گئی ہے بلکہ اس کے کئی ایک افراد اب بھی اسلامی گروہوں کے شکنجوں میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی ظالم فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے علاوہ مالکان کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرتے ہیں، گھروں کو تباہ کرتے ہیں اور ان کے معصوم بچوں کو قتل کرتے ہیں۔ ایسا ظلم اور دشمنی تاریخ میں بے مثال ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد فلسطینی لوگوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .