۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن کا اہتمام

حوزہ/ مولانا ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری: امام خمینی رحمۃ اللہ نے پہلے خود پر کام کیا پھر انقلاب بر پا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد فاطمیہ مدرسہ کی طالبہ عصمت نقوی نے تقریر پیش کی اور ترانہ پیش کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں:

انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے شعبہ ارتباطات کے سربراہ مولانا نذر حسین شیرازی صاحب نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر انقلاب کی تاریخ اور امام خمینی کی سیرت کو بیان کرتے ہوئےکہا کہ امام خمینی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امام حسین علیہ السلام سے درس لیتے ہوئے یہ عظیم انقلاب لایا انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کے ثمرات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے انقلاب کے بعد 20 گنا زیادہ ترقی کی ہے اور یہ سب اس انقلاب کی بدولت ہے کی آج یہ انقلاب نا صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کی نمائندگی کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو راہ خدا میں نکلتے ہیں خدا انہیں کا میابی عطا کرتا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق، مدرسہ دار الثقلین کے سربراہ مولانا ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری صاحب نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انبیاء کو بھیجا تا کہ وہ اللہ کی آیات کی تلاوت کریں قرآن و حکمت کی باتیں کریں اور لوگوں کے نفسوں کا تزکیہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور امام خمینی اس کے واضح مصداق ہیں کہ انہوں نے تلاوت بھی کی،تزکیہ بھی کیا اور دنیا کو درس حق بھی دیا ۔انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے کے لیے رہبر کبیر آیت اللہ خمینی نے پہلے خود پر کا م کیا پھر انقلاب لا یا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب قربا نی مانگتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس انقلاب کو کامیاب بنا نے کے لیے بہادر ماؤں نے اپنے جگر گوشوں کو قربا نی کے لیے پیش کیا اور اس انقلاب کو کامیاب بنا یا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .