۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ طوسی

حوزہ/ قم المقدسہ میں واقع مدرسہ امام خمینیؒ کے قدس ہال میں شیخ طوسی انٹرنیشنل فیسٹیول کے 25ویں دور کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تحقیق کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظمی نے اس فیسٹیول کے اختتام پر اس کے اہداف اور مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شیخ طوسی فیسٹیول کا آغاز سال 1998 میں ہوا تھا جس کا سلسلہ ّج بھی جاری و ساری ہے،سال 2011 سے المصطفیٰ انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے توسط سے اسے منعقد کیا جا رہا ہے۔

شیخ طوسی فیسٹیول کے ایگزیکٹو سکریٹری نے اس فیسٹیول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ہر سال جامعۃ المصطفیٰ کے طلباء، اساتذہ اور عملہ اپنی تخلیقات تالیفات، مقالہ جات، تھیسز اور ترجمہ وغیرہ اس فیسٹیول میں بھیج کر شریک ہوتے ہیں، 58 ممالک کے طلاب نے 16 زبانوں میں اپنی تحقیقات کو اس فیسٹیول کو ارسال کیا۔

اس فیسٹیول میں ’’رہبر معظم کی نگاہ میں بین الاقوامی سطح پر انقلاب اسلامی کی ثقافت کے اثرات‘‘ کے متعلق بھی 200 مقالے موصول ہوئے جن میں 7 مقالوں کو منتخب کیا گیا۔

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین کاظمی نے اس فیسٹیول کے انعقاد میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: بیرون ملک سے بھی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے دس بہترین محققین نے اس فیسٹیول میں شرکت کی ۔

واضح ر ہے کہ شیخ طوسی انٹرنیشل فیسٹیول کے اختتامی پروگرام میں منتخب آثار و تصانیف کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ، ساتھ ہی ممتاز مفکر و محقق مرحوم علامہ شیخ باقر شریف القرشی کی تصانیف کی نقاب کشائی بھی 25ویں شیخ طوسی انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول کے گراموں میں شامل تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .