۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ شیخ طوسی فیسٹیول کے25ویں دور میں شرکت کے لئے آئے بین الاقوامی مہمانوں نے جامعۃ المصطفیٰ کے مرکزی دفتر میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ طوسی فیسٹیول کے25ویں دور میں شرکت کے لئے آئے بین الاقوامی مہمانوں نے جامعۃ المصطفیٰ کے مرکزی دفتر میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے شیخ طوسی فیسٹیول کے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور انہیں ماہ شعبان المعظم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کہ جس کی ابھی 45ویں سالگرہ منائی گئی ہے، یہ انقلاب صرف ایران کے عوام کا نہیں بلکہ دنیا کے تمام آزادی پسندوں اور حق پسندوں کا انقلاب ہے، یہ انقلاب اسلام کی طرح اسے بھی پوری انسانیت کے لیے رحمت سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے اس ملاقات میں موجود افراد کو دنیا بھر میں اسلام کا حقیقی خادم قرار دیتے ہوئے کہا: ہمیں بہت ہی خوشی ہے کہ جامعۃ المصطفٰی کے سالانہ علمی پروگرام جسے مرحوم شیخ طوسی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اس میں آپ ہزاروں علمائے کرام اور ابنائے جامعۃ المصطفیٰ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے اس فیسٹیول کے اہداف و مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اس فیسٹیول کا مقصد یہ ہے کہ محققین کی شناخت ہو سکے اور ان کی علمی خدمات کو سراہا جا سکے، اس کے علاوہ ہر سال اس فیسٹیول کے لیے ایک خاص موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کہ حالات حاضرہ سے متعلق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں چند منٹ شیخ طوسی فیسٹیول کے بین الاقوامی مہمانوں نے بھی اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .