۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
News ID: 396370
31 جنوری 2024 - 09:17
کتاب ''فقہ مقارن''  کا رسم اجراء

حوزہ/ مولانا عالم مہدی نے کتاب(فقہ مقارن شیعہ سنی مسالک کا فقہی تقابلی مطالعہ) کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا:  فقہ تطبیقی یا فقہ مقارن کی تصنیف و تالیف ہمیشہ سے علما ء و فقہاء کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ اس سلسلہ میں علما وفقہا کے آثار جیسے شیعہ علماء میں شیخ طوسی کی کتاب ''خلاف'' علامہ حلی کی کتاب ''تذکرة الفقہاء'' اور الازہر یونیورسٹی مصر کے سات اہلسنت بڑے علمائے کرام کی مشترک تالیف کتاب''الفقہ علی المذاہب الاربعہ''کی جانب اشارہ کیا جاسکتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کے دانشنامۂ اسلام میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم (ایران) کی نصاب کمیٹی کی کتاب ''فقہ مقارن'' کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

اس پروگرام میں مذکورہ ادارہ کے محققین اورکارکنان نے شرکت کی؛ اسی طرح ٣٠ جنوری ٢٠٢٤.ء منگل کی رات (دعائے توسّل سے پہلے) جامع مسجد باب العلم جامعہ نگر اوکھلا وہار نئی دہلی میں مذکورہ کتاب کی رونمائی انجام پائی، کافی تعداد میں مؤمنین کرام کی موجودگی میں علمائے ذی وقار کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آیا جن میں سے مولانا عالم مہدی رضوی زیدپوری، مولانا غافر رضوی چھولسی، مولانا حیدرعباس رضوی فیض آبادی، مولانا رضی زیدی پھندیڑوی اور مولانا ذیشان حیدر غازی رجیٹوی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

اس کتاب کا اردو ترجمہ حجت الاسلام مولانا عالم مہدی رضوی زیدپوری( رکن گروہ محققین انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی) نے عام فہم اردو میں کیا ہے۔

مولانا عالم مہدی نے کتاب(فقہ مقارن شیعہ سنی مسالک کا فقہی تقابلی مطالعہ) کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا: فقہ تطبیقی یا فقہ مقارن کی تصنیف و تالیف ہمیشہ سے علما ء و فقہاء کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ اس سلسلہ میں علما وفقہا کے آثار جیسے شیعہ علماء میں شیخ طوسی کی کتاب ''خلاف'' علامہ حلی کی کتاب ''تذکرة الفقہاء'' اور الازہر یونیورسٹی مصر کے سات اہلسنت بڑے علمائے کرام کی مشترک تالیف کتاب''الفقہ علی المذاہب الاربعہ''کی جانب اشارہ کیا جاسکتاہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مذکورہ کتاب تمام مذاہب کے لئے مشعل راہ قرار پائے گی۔

مولانا عالم مہدی نے آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: قابل تشکر و امتنان ہیں وہ شخصیات جنہوں نے کوثر پبلیکشن تک اس کتاب کی طباعت میں اپنے وقیع مشوروں سے نوازا نیز آخر میں قابل ستائش و تشکر بذاتہ کوثر پبلیکشن ہے جس نے طباعت کا جامہ پہناکر اس عروس علم الفقہ کو مبلغین دین ناب محمدی سے روشناس کرایا۔

کتاب ''فقہ مقارن''  کا رسم اجراء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .