۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علمائے اعلام کی ڈاکومنٹری

حوزہ/ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی، ہندوستانی علمائے اعلام کی سوانح حیات پر مشتمل مختصر ڈاکومنٹری کے ذریعہ تیسری سیریز کی صورت میں آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی । ناظرین محترم اور سامعین گرامی قدر! جیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی، ہندوستانی علمائے اعلام کی سوانح حیات پر مشتمل مختصر ڈاکومنٹری کے ذریعہ آپ حضرات کی خدمت میں حاضر رہا ہے، اس کی پہلی و دوسری سیریز میں مختصر اور مفید طریقہ سے دس بزرگ علمائے اعلام کا تعارف کرایا گیا۔

اسی طریقہ سے نور مائکرو فلم سینٹر ایک بار پھر آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہو رہا ہے ۔ اس سیریز میں بھی دس علمائے اعلام کا تعارف کرایا جائے گا۔

یہ سیریز بھی گذشتہ سیریز کی مانند نور مائکرو فلم کی آفیشل یوٹیوب چینل اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ نشر کی جائے گی، شائقین حضرات اس بات کی طرف بھی متوجہ رہیں کہ گذشتہ سیریز آج بھی دونوں جگہ پر دستیاب ہے، اگر دیکھنا چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح موجودہ سیریز بھی دونوں جگہ موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سیریز ہر پنجشنبہ (جمعرات) کو نشر ہوتی تھی، اسی طرح موجودہ سیریز بھی جمعرات 25 اگست 2022سے شروع ہوگی اور ہر جمعرات میں ایک عالم دین کی مختصر اور مفید معلومات آپ حضرات کو حاصل ہونگی۔

موجودہ سیریز میں موجود علمائے اعلام کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں :(جن میں سے آیت اللہ راحت حسین بھیکپوری کی ڈاکیو مینٹری نشر کی جا چکی ہے )
(1)آیت اللہ راحت حسین بھیکپوری

(2)علامہ علی اختر گوپالپوری

(3)آیت اللہ طیب جزائری

(4)آیت اللہ ابو لقاسم رضوی

(5)علامہ رضی رضوی چھولسی

(6)مولانا سعادت حسین خان

(7)آیت اللہ محمد باقر باقر العلوم

(8)مولانا سلمان حیدر عابدی نوگانوی

(9)مولانا حافظ فرمان علی صاحب

(10)مولانا حیدر مہدی زیدپوری

حضرات گرامی قدر! قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی کی زیر نگرانی اور حوزہ نیوز ایجنسی کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .