۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
डाक्यूमेंटरी

حوزہ/ نور مائکرو فلم سینٹر ایک بار پھر آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہو رہا  ہے ۔ اس سیریز میں بھی دس علمائے اعلام کا تعارف کرایا جائے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹرنئی دہلی، ہندوستانی علمائے اعلام کی سوانح حیات پرمشتمل مختصر ڈاکومنٹری کے ذریعہ آپ حضرات کی خدمت میں حاضر رہا ہے، اس کی پہلی سیریز میں مختصر اور مفید طریقہ سے دس بزرگ علمائے اعلام کا تعارف کرایا گیا۔

اسی طریقہ سے نور مائکرو فلم سینٹر ایک بار پھر آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہو رہا ہے ۔ اس سیریز میں بھی دس علمائے اعلام کا تعارف کرایا جائے گا۔

یہ سیریز بھی گذشتہ سیریز کی مانند نور مائکرو فلم سینٹر کے آفیشل یوٹیوب چینل اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ نشر کی جائے گی، شائقین حضرات اس بات کی طرف بھی متوجہ رہیں کہ گذشتہ سیریز آج بھی دونوں جگہ پر دستیاب ہے، اگر دیکھنا چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح موجودہ سیریز بھی دونوں جگہ موجود رہے گی۔

گذشتہ سیریز ہر پنجشنبہ (جمعرات) کو نشر ہوتی تھی، اسی طرح موجودہ سیریز بھی جمعرات سے ہی شروع ہوگی اور ہر جمعرات میں ایک عالم دین کی مختصر اور مفید معلومات آپ حضرات کو حاصل ہونگی۔

موجودہ سیریز میں موجود علمائے اعلام کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں:

(1)علامہ نظائر حسین سرسوی (2)علامہ ابن حسن نو نہروی (3)آیت اللہ سید محمد باسٹوی (4)علامہ راحت حسین بھیکپوری (5)علامہ ابن حسن جارچوی (6) علامہ ذیشان حیدر جوادی (7)مولانا شبیہ الحسن عابدی (8)علامہ امجدحسین الہ آبادی (9) مولانا یونس رضوی جارچوی (10)علامہ نجم الحسن کراروی

حضرات گرامی قدر! قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی کی زیر نگرانی اور حوزہ نیوز ایجنسی کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .