حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشل نورمائکرو فلم سینٹر (نئی دہلی) نے پیغام جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
محترم قارئین کرام…………………………………………
جیسا کہ آپ حضرات کو علم ہے کہ انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر (دہلی) کی جانب سے علمائے اعلام کی سوانح حیات پر مکمل طریقہ سے تحقیق ہو رہی ہے۔ یہ ادراہ تحریری صورت میں بھی اور ڈاکومنٹری کی صورت میں بھی علمائے اعلام کا تعارف کرا رہا ہے۔
پہلے حصہ میں دس علماء کے حالات زندگی ڈاکومنٹری کی صورت میں مختصر اور مفید طور پر بیان کئے گئے جو حوزہ نیوز پر قارئین کرام نے ملاحظہ فرمائے۔ نور مائکروفلم سینٹر حوزہ نیوز کا تہہ دل سے شکرگزار ہے کہ اس نے احیائے علماء میں ہمارا ساتھ دیا۔
آئندہ اس ادارہ کا قصد ہے کہ دوسرے حصہ میں دوسرے دس علماء کے حالات زندگی کو بیان کرے، اس کے علاوہ ہندوستان کے مدرسوں کی تاریخ، مختلف علاقوں کی عزاداری، علمائے اعلام کی کہانی خود انہی کی زبانی اور مشہور و معروف شخصیتوں کا تعارف کرائے اور یہ سلسلہ اسی طرح تا دیر قائم و دائم رہے، ہمیں امید ہے کہ حوزہ نیوز آئندہ بھی ہمارا ساتھ دے گا اور قارئین کرام بھی حیات علماء کے سلسلہ سے اپنی بیداری کا ثبوت دیں گے۔
آخر کلام میں تمام قارئین و سامعین محترم سے بصد ادب گزارش کی جاتی ہے کہ علمائے اعلام کی سوانح حیات کی معلومات کے لئے نورمائکرو فلم کے یوٹیوب چینل اور حوزہ نیوز سے منسلک رہیں تاکہ علمائے اعلام کی بابت اس ادارہ کی سرگرمیوں سے محظوظ ہوتے رہیں۔ والسلام مع الاحترام
انٹرنیشل نورمائکرو فلم سینٹر (نئی دہلی)