۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ لکھنؤ نے انقلاب اسلامی ایران کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر تشیع، عالم اسلام اور بالخصوص ملت ایران کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے ۴۲ سال مکمل ہونے پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سیدکلب جواد نقوی نے جہان تشیع،عالم اسلام اور بالخصوص ملت ایران کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کی ۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ امام خمینیؒ نے جس طرح ظلم و ناانصافی کے خلاف تحریک شروع کی اور اسے کامیابی سے ہم کنار کیا یہ آسان نہیں تھا ۔ہزاروں افراد نے انقلاب کی کامیابی کے لئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ظاہر ہے کوئی بھی انقلاب بغیر قربانیوں کے کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ایرانی عوام نے ہمیشہ انقلاب و مزاحمت میں پیش قدمی کی ہے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں ۔ان کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایک بہترین نظام اور مضبوط قیادت ان کے پاس موجود ہے جس نے عالمی سامراجی نظام اور سپر پاور کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیاہے ۔

مولانا نے کہا کہ امام خمینیؒ نے قرآن اور سیرت محمدؐ و آل محمدؑ کی روشنی میں ایسا انقلاب برپا کیا جس کی دھمک آج تک محسوس کی جاتی ہے ۔ان کا قائم کردہ نظام حکومت آج دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونۂ عمل ہے بشرطیکہ وہ اس نظام کی روح اور اس کی بنیاد کو تلاش کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں ۔

مولانا نے کہاکہ علماء حق نے ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے اور آج بھی ہماری عالمی قیادت رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شکل میں عالمی سامراج کے خلاف سینہ سپر ہے ۔فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ہو یا پھر شام ،یمن اورعراق جیسے دیگر ممالک میں مستضعفین کی پشت پناہی ہو ،ہر جگہ رہبر انقلاب اسلامی کے شجاعانہ اور مدبرانہ اقدامات ہمارے لئے نمونۂ عمل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .