۶ تیر ۱۴۰۱ |۲۷ ذیقعدهٔ ۱۴۴۳ | Jun 27, 2022
حزب الله لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے حالیہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ لے کر عالمی استکباری طاقتوں کے ایوانوں میں کہرام برپا کر دیا ہے۔ کیونکہ حزب اللہ لبنان کی کامیابی درحقیقت اسلامی آئیڈیالوجی کی کامیابی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے حالیہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ لے کر عالمی استکباری طاقتوں کے ایوانوں میں کہرام برپا کر دیا ہے۔ کیونکہ حزب اللہ لبنان کی کامیابی درحقیقت اسلامی آئیڈیالوجی کی کامیابی ہے۔

اس آئیڈیالوجی کے مطابق کتنے ایسے چھوٹے گروہ ہیں جو اذن خدا سے بڑے گروہوں پر غالب آئے ہیں اور حزب اللہ کی یہ شاندار سیاسی کامیابی اسکی عوام میں بے پناہ مقبولیت کی بدولت ہے کیونکہ اس مقبولیت کو ختم کرنے کے لیے دشمن کی طرف سے داخلی جنگ، داعش کی ایجاد، خرید و فروخت اور اقتصادی فشار سمیت کئی حربے استعمال کئے گئے لیکن حزب اللہ جہاں پہلے ہی خطے میں عسکری سپر پاور تھی وہاں اب سیاسی سپر پاور بھی بن گئی ہے۔

کیونکہ یمن سے لیکر عراق و شام تک حزب اللہ لبنان کا سکہ چلتا ہے اور اس الیکشن میں حزب اللہ کو فقط شیعوں نے نہیں بلکہ اہلسنت، عیسائی، دروزی، علوی اور دیگر کئی فرقوں کے لوگوں نے بھی ووٹ دئیے ہیں۔

امریکہ شیطان حیرت میں مبتلا ہو گا کہ ہم نے تو حزب اللہ کو بلیک لسٹ کیا تھا لیکن یہ پہلے سے بھی زیادہ مقبول ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 0 =