۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب الله

حوزہ/لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی کیمپ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی کیمپ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ نے اتوار کی صبح شمالی اسرائیل میں براتیب چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا۔
اسی طرح اس نے صیہونی حکومت کی اون مناحم نامی صیہونی کالونی پر بھی میزائل سے حملہ کیا، اس سے صیہونیوں کو یقیناً نقصان پہنچا ہے، اس سے قبل حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام الکورہ پر بھی حملہ کیا تھا۔

لبنان کی تحریک حزب اللہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج میں غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل کے خلاف حملے کر رہی ہے، حزب اللہ کے حملوں نے صیہونیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے لیکن اس غیر قانونی حکومت کی طرف سے خبروں کو سنسر کرنے کی وجہ سے ان نقصانات کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے ہزاروں صیہونی سرحدی علاقوں سے فرار ہو گئے ہیں، تاہم حزب اللہ کے اقدامات کے جواب میں ناجائز صیہونی حکومت نے بھی لبنان کے سرحدی علاقوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کے واقعے کے بعد جب سے اسرائیل نے غزہ می فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کی ہیں، اس علاقے میں مزاحمتی گروپس بشمول حزب اللہ اور انصار اللہ، صیہونی حامی اسرائیل کے اہداف کو تیزی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .