حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی شیعہ اسلامی اوقاف کونسل کے سکریٹری جنرل شیخ حسن شریفہ نے کچھ لبنانیوں کے قیصر قانون کی حمایت میں دیئے گئے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : اس بیان کا اظہار اپنے آپ پر تشدد کرنے والے کی مدد کرنے کے مترادف ہے،کیونکہ شام کے وہی دشمن ہیں جو لبنان اور فلسطین کے ہیں اور شام کو جو نقصان پہنچے گا ،اس کی لپیٹ میں لبنان بھی آئے گا.
شیخ شریفہ نے امریکی اقدام کو اسرائیل کی حمایت کرنے اور مزاحمت اور مقاومت کے محور پر حملہ کرنے کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی تفرقہ انگیز پالیسی کا حصہ قرار دیا۔
اسلامی اوقاف کے سکریٹری جنرل نے بیان کیا کہ : اس مسئلے میں ملک کے اعلی مفادات اور چھوٹے تنازعات سے بچنے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ افہام و تفہیم درکار ہے۔