حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود ڈومکی نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا امریکہ کے زوال اور ذلت و رسوائی کا سفر دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کے اندر گزشتہ طویل عرصے سے سرخ فام ریڈ انڈین اور سیاہ فارم جس ظلم اور بربریت کا شکار رہے ہیں اس کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔ اور اب صورتحال یہ ہے کہ پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے نتیجے میں میں ایک بہت بڑی تحریک اٹھ چکی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ 21 ویں صدی میں نسل پرستی کی بناء پر اپنے ہی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک امریکہ کے چہرے کی نقاب کشائی ہے۔ دین مقدس اسلام اور حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے 14 سو سال قبل بتا دیا تھا کہ کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کسی قسم کا کوئی امتیاز حاصل نہیں ہے انسان کے امتیاز کا واحد سبب اس کا تقوی اور اعلی کردار ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ دنیائے اسلام کے مختلف ممالک پر قابض ہے افغانستان عراق اور عرب ممالک میں موجود ہے جبکہ دنیا کے متعدد ممالک میں امریکا کی مداخلت جاری ہے۔ لیبیا شام لبنان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امریکہ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے وطن عزیز پاکستان کے عوام آج تک امریکہ کی اس بربریت کو نہیں بھولے کہ جب امریکی ڈرون طیارے پاکستان کی سالمیت خودمختاری اور ہماری قومی غیرت پر حملہ کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں مختلف مقامات کو نشانہ بناتے رہے۔ جبکہ دنیا جانتی ہے کہ دنیا بھر میں دھشت گردی کا بانی خود امریکہ ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جس نے اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر داعش جیسی بدنام زمانہ دھشت گرد تنظیم کی بنیاد رکھی اور اس کی مکمل سرپرستی کی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مداخلت کی انہیں اپنا غلام بنایا۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عراق کے عوام منتخب پارلیمنٹ اور عراقی حکومت امریکہ سے قابض امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ امریکہ مکمل بے شرمی اور ڈھٹائی سے سرزمین عراق خالی کرنے سے انکاری ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اندر نسل پرستی کی بنا پر سیاہ فام اور سرخ فام شہریوں سے امتیازی سلوک کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ جب امریکہ کے اصلی باشندوں یعنی ریڈ انڈینز سرخ فام شہری جو وہاں کے اصل باشندے تھے اور فرزند زمین تھے ان کی نسل کشی کی گئی۔ اس وقت سے لے کر امریکہ کے اندر سیاہ فام اور سرخ فام مسلسل امتیازی سلوک کا شکار رہے ہیں۔ امریکا نے پوری دنیا میں دہشتگردی کی جو آگ لگائی آج وہ آگ مکافات عمل کے نتیجے میں اس کے اپنے گھر کو جلا رہی ہے ایسی صورتحال میں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امریکہ عالمی معاملات میں ابھی سپرپاور نہیں رہا بلکہ امریکہ کی گرفت عالمی معاملات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا ایک طرف سے کرونا کی وجہ سے امریکا میں جو نقصانات ہوئے اس نے امریکی دعوے کو بے نقاب کر دیا دوسری طرف سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی اسرائیل اس وقت بدترین پوزیشن پر آ چکا ہے۔ صدر ٹرمپ اور امریکہ کی ریاست کی فلسطین کے حوالے سے پالیسی گزشتہ نصف صدی میں ظلم اور ظالم کا ساتھ دینے پر مبنی ہے یہی سبب ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے بیت المقدس جو کہ تمام ادیان کے لئے اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے امت مسلمہ کے لئے عقیدت اور محبت کا مرکز ہے اسے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیلی دارالخلافہ کے طور پر اعلان کر دیا۔ ڈیل آف سینچری کے نام سے فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی گئی۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے اعلان کیا کہ ہم سیاہ فام امریکیوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں امریکہ نے پوری دنیا میں جو ظلم و بربریت کیا ہے اور خود اپنے عوام کے خلاف جس ظلم و بربریت کا اظہار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے اور امریکہ کے سیاہ فام اور سرخ فام مظلوم شہری پوری دنیا م کی حمایت کے حقدار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ہی عوام کے خلاف جو گولیاں چلانے کی دھمکی دی وہ امریکی صدور کی پست ذہنیت کی بہترین عکاسی کرتی ہے امریکہ کے شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم سانس نہیں لے پا رہے۔ یہ دنیا کے ان تمام مظلوم ممالک کی اور مظلوم قوموں کی آواز ہے کہ جہاں امریکہ نے اپنی ظلم و بربریت سے ان کی آواز کو دبایا ہے اور وہ قومیں جنہیں امریکہ اپنی کالونی سمجھتا ہے یہ ان سب کی آواز ہے کہ ہم امریکہ کے مظالم سے تنگ ہیں اور ہم سانس نہیں لے پا رہے۔ یہی داستان عراق کی ہے یہی داستان شام کی ہے اور یہی داستان خطے کے ان ممالک کی ہے جہاں امریکہ کا قبضہ ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی قابض افواج عراق افغانستان اور خطے کے تمام ممالک سے نکل جائیں کیوں کہ اب غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے اب قوموں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام عالم کے لئے اور مظلوم قوموں کے لیے وہ دن عید کا دن ہو گا کہ جس دن امریکہ کی غلامی سے انہیں نجات حاصل ہو۔ ہم پوری قوم اور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ روز جمعہ کو ظالم اور غاصب امریکا سے نجات کے لئے یوم دعا کے طور پر منائیں۔ پاکستان حکومت امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر جاری امتیازی سلوک کی مذمت کرے۔
![امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان](https://media.hawzahnews.com/d/2020/06/14/4/973715.jpg)
حوزہ/ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود ڈومکی نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا امریکہ کے زوال اور ذلت و رسوائی کا سفر دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کے اندر گزشتہ طویل عرصے سے سرخ فام ریڈ انڈین اور سیاہ فارم جس ظلم اور بربریت کا شکار رہے ہیں اس کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیوایم ترجمان علامہ مقصودڈومکی کا تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما موسی نافیو سےرابطہ،شیخ زکزاکی سےاظہاریکجہتی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما جناب موسی نافیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ابراہیم…
-
وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے اہم اجلاس
حوزہ/وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم میٹنگ ھوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ…
-
فکر خمینی رح کو جغرافیائی سرحدیں محدود نہ کر سکیں بلکہ فکر خمینی عالمگیر تحریک میں بدل چکی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصرحاضر کو عصر خمینی رح کہنا چاہئے کیونکہ حضرت امام خمینی رح نے عالمی سامراجی…
-
لیبیا میں تخریبکاری کے شک میں کئی افراد گرفتار
حوزہ/سوڈان میں حکام نے اطلاع دی ہے کہ مقامی اور غیرملکی جنگجوئوں پر مشتمل 80 اجرتی جنگجوئوں کو لیبیا میں لڑائی کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار…
-
عرب حکمرانوں نے امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے قبلہ اول بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کا سودا کیا۔ مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جب کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا تھا تھا تو یہی نام نہاد عرب…
-
دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے حوالے سے شدید پریشان ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیںانہوں نےکہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما…
-
سوریہ کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،نمائندہ ولی فقیہ
حوزہ / حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں دئیے جانے والے نماز جمعہ کے خطبوں میں ، شام میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین طباطبائی…
-
عراق اپنی سرزمین پر امریکہ کی موجودگی کو ہرگز قبول نہیں کرتا،نمائندہ عراقی پارلیمنٹ
حوزہ / عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حامد الموسوی نے کہا: ہم امریکی فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
-
امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا امریکہ اب عالمی معاملات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ مقاومتی بلاک نے دنیا بھر میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔ ایران کی جانب سے…
-
کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس/ مشاورتی کمیٹی تشکیل
حوزہ/خطیب مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی کی پیش نماز امامیہ مسجد ایف ساؤتھ مولانا ابوذر غفاری ،اراکین غازی عباس ٹرسٹ سید مرتضی عابدی،…
-
-
ہندوستان کی پہلی موبائل آئی لیب کی شروعات
حوزہ/صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ملک کی پہلی موبائل آئی لیب (متعدی بیماریوں کی تشخیصی لیب) کا آغاز کیا جو کورونا وائرس (کووڈ…
-
شام کے دشمن وہی ہیں جو لبنان اور فلسطین کے ہیں،اسلامی اوقاف لبنان
حوزہ / لبنان کے اسلامی اوقاف کے سکریٹری جنرل شیخ حسن شریفہ نے کہا کہ : شام کے وہی دشمن ہیں جو لبنان اور فلسطین کے ہیں اور شام کو جو نقصان پہنچے گا ،اس…
-
یوم القدس اللہ و رسول اللہ کا دن ہے، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم القدس اللہ کا دن ہے اور رسول اللہ کا دن ہے پوری دنیا کے مسلمان اس دن کو…
-
فلسطین عالم اسلام ، خاص طور پر امت کے علماء کےلئے امانت کی حیثیت رکھتا ہے،انجمن علمائے فلسطین
حوزہ / انجمن علمائے فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطین دریاؤں اور نہروں سمیت شمال تا جنوب ،فلسطینی ، عرب اور اسلامی سرزمین ہے اور یہودیوں اور صیہونیت کا اس میں…
-
شہیدعارف حسینی ؒ فکر خمینیؒ کے مبلغ اور قوم کو سیدھی راہ دکھانے والے تھے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی پاکستان کے خمینی اور عظیم قائد…
-
عید قربان کے موقع پر ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام سے درس ایثار کو اپنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئٹہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب…
-
فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں قبلہ اول جلد آزاد ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم سمیت تمام آسمانی کتابوں کے نزول کا مہینہ ہے اللہ…
-
قیصر قانون صدی کے معاہدوں کو تکمیل تک پہنچانے کی سازش ہے،لبنانی اسلامک ایکشن کمیٹی
حوزہ / لبنانی اسلامک ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی اور مقاومتی تنظیموں سمیت عرب اقوام ،جو ظالم صہیونی امریکی محور کے حکم اور شرائط کے سامنے…
-
امریکہ سے تعلقات کے بدلے پاکستان کو ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دینا پڑی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر…
-
بزرگ عالم دین علامہ غلام قمبر کریمی کے انتقال پرسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم…
-
عراقی رکن پارلیمنٹ:
عراقی سیاسی تنظیمیں، امریکہ کو ملک بدر کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہیں
حوزہ / عراقی رکن پارلیمنٹ باسم خشاں نے کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے مخالف حکومت اور کچھ سیاسی جماعتوں نے عراق کے اندر امریکی افواج کے اقدامات…
-
پاراچنارمیں دہشتگردی کی مسلسل کاروائیاں قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ناصرشیرازی
حوزہ/ سید ناصر شیرازی نے شرپسندوں کے ہاتھوں پارا چنار کے محاصرے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے پرامن محب وطن علاقے میں دہشتگردی…
-
حوزہ نیوز میں خصوصی نشست کا انعقاد/امریکی اور یورپی ممالک کے زوال کی رفتار میں تیزی آگئی ہے:مقررین
حوزہ / امریکہ میں جاری مظاہرے ،پس منظر اور اثرات کے عنوان سے حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین تجزیہ…
آپ کا تبصرہ