۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ مقاومتی بلاک نے دنیا بھر میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔  ایران کی جانب سے وینزویلا کے لئے بھیجی گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا امریکا کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا امریکہ اب عالمی معاملات  میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اپنے انسان دشمن کردار کے باعث امریکا اقوام عالم میں میں منفور ہوچکا ہے یہی سبب ہے کہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام امریکا کے ظلم و بربریت سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکہ کے انسان دشمن سامراجی کردار کو بے نقاب کیا اور امریکہ کو شیطان بزرگ کا خطاب دیا اور حق و باطل کے محاذ کی تشریح کرتے ہوئے شیطان امریکہ کے اسلام دشمن اور انسان دشمن بلاک کے مقابل اھل حق کا محاذ تشکیل دیا۔  اور مقاومتی بلاک نے دنیا بھر میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے وینزویلا کے لئے بھیجی گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا امریکا کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔ عظیم مجاہد اسلام شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو مزید کمزور کر دیا آج امریکہ اسلامی ممالک اور مڈل ایسٹ  میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ عراق افغانستان سمیت بہت سارے اسلامی ممالک میں قائم امریکہ کے فوجی اڈے امریکا کی سامراجی ذہنیت کی علامت ہیں  مگر عراق کے اندر امریکہ کو مسلسل ہزیمت شکست اور شرمندگی کا سامنا ہے۔ کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عراق پر حاکمیت اور قبضے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .