۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/شیخ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین خوش آئند ہے۔ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔  6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں بوھاری حکومت مظلوم عوام  پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .