حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم سمیت تمام آسمانی کتابوں کے نزول کا مہینہ ہے اللہ تعالی نے اس مبارک مہینے کی پہلی تاریخ حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام پر صحیفہ نازل کیا 6 رمضان المبارک کو تورات جبکہ 12 رمضان المبارک کو انجیل نازل کی گئی۔ 18 رمضان المبارک کو حضرت داود ع پر زبور نازل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوا جو کتاب ھدایت اور دستور حیات ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب اس کا سمجھنا باعث ھدایت اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری امت مسلمہ کے زوال کا سبب ہے۔ ماہ مبارک رمضان بہار قرآن کا مہینہ ہے جس میں تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ ہمیں قرآن فہمی پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر زمانے کی طرح عصر حاضر کی انسانیت کو بھی قرآن کریم کی ضرورت ہے قرآن انسانوں کو حق و صداقت اور سیدھے راستے کی رہنمائی کرتا ہے۔
https://ur.hawzahnews.com/x9FvZ
News ID: 360498
5 مئی 2020 - 05:10
- پرنٹ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم سمیت تمام آسمانی کتابوں کے نزول کا مہینہ ہے اللہ تعالی نے اس مبارک مہینے کی پہلی تاریخ حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام پر صحیفہ نازل کیا 6 رمضان المبارک کو تورات جبکہ 12 رمضان المبارک کو انجیل نازل کی گئی۔