۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا قمی 

حوزہ/آج سے چودہ سو سال قبل مسجد کوفہ میں ابن ملجم نے جس دہشتگردی کی داغ بیل ڈالی افسوس کا مقام ہے کہ اس دہشتگردی کو پروان چڑھانے کے لیے امریکہ،اسرائیل اور ان کے پروردہ نام نہاد مسلمان حکمران عروج دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں و کشمیر  کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی الطالب علیہ السلام کے شہادت پر عالم بشریت بالخصوص امت مسلمہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام ایک ایسی عظیم المرتبت شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے رسول رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان محبت و عطوفت میں پروان چڑھے لہذا انہوں نے نبوت و رسالت کو سب سے بہترین انداز میں سمجھا تھا ۔اور قدم قدم پر رسول اسلام صلہ اللہ علیہ والہ وسلم کی حمایت کا فریضہ انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولائے متقیان نبی اکرم کے دعوت پر سب سے پہلے لبیک کہنے والا ہے ۔ مولانا قمی نے کہا مولائے کائنات کی حیات طیبہ عالم بشریت بالخصوص دنیا بھر کے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔محبت اہلبیت کے ذریعے ہی آپ امام علی کی تعلیمات کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مولانا قمی نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال قبل مسجد کوفہ میں ابن ملجم نے جس دہشتگردی کی داغ بیل ڈالی افسوس کا مقام ہے کہ اس دہشتگردی کو پروان چڑھانے کے لیے امریکہ،اسرائیل اور ان کے پروردہ نام نہاد مسلمان حکمران عروج دے رہے ہیں۔ یمن بحرین عراق اور شام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات نے اپنی پوری زندگی کلمہ حق کو بلند کرنے کے لیے جہاد فی سبیل اللہ میں گزاری اور محراب عبادت  میں جب ملعون ملجم کے تلوار کے ضرب کا احساس کیا تو فزت و رب الکعبہ کا حسین و جمیل جملہ اپنے دہان مبارک پر لایا ۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج کے نام نہاد مسلمان حکمران کلمہ حق کے بجائے اپنے مفادات کا جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شب ہائے قدر اور ایام شہادت مولائے کائنات مردہ ضمیروں کو بیدار کرنے کا بہترین موقعہ ہے انہوں نے امت اسلامیہ سے اپیل کہ وہ ان ایام میں اسلام و مسلمانوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں اور اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی کو سنوارنے اور سجانے کے لیے پہل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .