۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کنپچٹی پورہ کھاگ میں یک روزہ معارف اسلامی کارگاہ کا انعقاد 

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ مشکلات سے دوچار ہے اور امت کو بانٹنے میں دشمنان اسلام اور سازشی عناصر سرنکال رہے ہیں اس کا راہ حل یہ ہے کہ ہم قرآن و اہلبیت سے تمسک کریں. اور باہمی اخوت و برادری کے ساتھ ان سازشوں کو بے نقاب و ناکام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام وسطی ضلع بڈگام کے کنچٹی پورہ کھاگ میں یک روزہ معارف اسلامی کارگاہ کا انعقاد ہوا جس میں شیعہ و سنی مکتب ہائے فکر سے وابسطہ اساتذہ کرام و علمائے دین نے شرکت کرکے شرکا کو اپنے لیکچروں اور تقاریر سے محظوظ کیا۔

کنپچٹی پورہ کھاگ میں یک روزہ معارف اسلامی کارگاہ کا انعقاد 

کارگاہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی ومدح سرایی کے ساتھ ساتھ حضرت ولی العصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کی گئی. اس کارگاہ میں علاقہ کھاگ کی نامور مذہبی اسکالر مولانا مفتی فیاض شاہ صاحب نے عظمت اہلبیت علیہم السلام کے موضوع پر مفصل روشنی ڈالی اور آپ کے محبت و مودت کو ایمان کا جز قرار دیا۔

انہوں نے اہلبیت سے تمسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ مشکلات سے دوچار ہے اور امت کو بانٹنے میں دشمنان اسلام اور سازشی عناصر سرنکال رہے ہیں اس کا راہ حل یہ ہے کہ ہم قرآن و اہلبیت سے تمسک کریں. اور باہمی اخوت و برادری کے ساتھ ان سازشوں کو بے نقاب و ناکام کریں۔

کنپچٹی پورہ کھاگ میں یک روزہ معارف اسلامی کارگاہ کا انعقاد 

اس کارگاہ میں مولانا شبیر احمد صوفی نے فلسفہ مباہلہ اور دور حاضر میں دینی بیداری کے موضوعات پر روشنی ڈالی انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ دینی بیداری کے حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائیں اور جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں دینی بیداری کا شمع روشن کریں۔

مولانا سبط محمد شبیر قمی نے بھی دینی بیداری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بیداری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے آخر پر امت مسلمہ کی کامیابی، باہمی اخوت و برادری، اور امت کی بیداری کے لئے دعا کیا. مولانا نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .