۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت پر پیروان ولایت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

حوزہ/ اسلام کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان سے سامراج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اسی لئے آئے روز مقدس شخصیات کی توہین کرتے رہتے ہیں انہوں نے فرانسیسی صدر کو دماغی مریض قرار دیا اور کہا کہ ایسے پاگل شخص کی علاج کے لئے اقوام عالم کو اقدامات اٹھانے چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ میلاد مسعود حضرت رسول اسلام (ص) و ہفتہ وحدت کی مناسبت پر پیروان ولایت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقہ میں ایک عظیم الشان روح پرور محفل آراستہ ہوئی جس میں عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے پیامبر اسلام (ص)  کے ساتھ گہری محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

شرکاء نے پیامبر اسلام کی گستاخی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر گستاخ رسالت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا محفل پرنور کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی اور تقاریروں کا سلسلہ شروع ہوا. محفل میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی کے علاوہ صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے خطاب کیا اپنے مدلل خطاب میں مولانا قمی نے کہا کہ رسول اسلام کا اسوہ عالم بشریت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میلاد منانا رسول اسلام کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار ہے تاہم تب تک میلاد منانا بھی لا حاصل عمل ہے تک رسول اسلام کی سیرت عملایا نہ جاسکے.انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت پرسعادت ہفتہ ہے امت مسلمہ کو چاہئے کہ اس سے استفادہ حاصل کریں اور بکھری ہوئی امت کو متحد کرنے کے لئے کارگر  اقدامات اٹھائیں۔

تنظیم کے صدر مولانا صوفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام مجسمہ اخلاق ہے اس کو اپنا آئیڈیل بنا کر باہمی اتحاد کو اخوت کو فروغ  دینا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی وحدت کا نمونہ ہے آپ ہی نے اس بابرکت اور پرمسرت ہفتہ کو ہفتہ وحدت کا نام دیا جس سے آج سامراجی قوتیں لرزہ بہ اندام ہے۔

انہوں نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے مسلسل توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین آمیز بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان سے سامراج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اسی لئے آئے روز مقدس شخصیات کی توہین کرتے رہتے ہیں انہوں نے فرانسیسی صدر کو دماغی مریض قرار دیا اور کہا کہ ایسے پاگل شخص کی علاج کے لئے اقوام عالم کو اقدامات اٹھانے چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .