۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا شبیر قمی

حوزہ/ جموں وکشمیر پیروان ولایت کے سربراہ اور صدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے مقدس اور متبرک ایام کے دوران آپسی بھائی چارہ کی روایت برقرار رکھ کر عزاداری کے جلسوں اور جلوسوں میں شریک ہوجائیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان کے سربراہ مولانا شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے محرم الحرام کی آمد پر اپنا ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایام عزا کے دوران کوڈ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی پر زور تلقین کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عزاداری کی مجلسیں انسانوں کے اذہان میں شعور علم و آگہی پیدا کرتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عزادارن امام عالی مقام ان مجالسوں میں روایت پالنے کے بجائے درس حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کربلا ایک تربیت گاہ ہے اس سے اخلاقی و روحانی تربیت حاصل کرنا امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور آپ کے رفقا کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔

انہوں نے ملت اسلامیہ کشمیر سے اپیل کی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور تمام مسلکی وفروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مجالس حسینی میں شریک ہوجائیں ۔تنظیم نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو بھیہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے توقعات کا اظہار کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .