حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروانِ ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی صاحب اور مولانا شبیر احمد صوفی صاحب نے سرکار کی طرف سے 8 محرم الحرام کے حوالے سے ایک بار پھر پابندی عائد کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ عزاداری نہ کبھی بند تھی اور نہ کبھی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہی یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اب کی بار انتظامیہ محرم الحرام کے تمام مرکزی جلوسوں کو اجازت دےگی۔ تاہم وہ وعدے کے وعدے رہے اور یہ ایک گمراہ کن سازش تھی اور سراب سے کم نہیں تھا۔
مولانا سبط محمد شبیر قمی اور مولانا شبیر احمد صوفی صاحب نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آپسی اتحاد کو ہر قیمت پر قائم و دائم رکھے۔ انہوں نےکہا کہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد و اتفاق کی مشعل روشن ہے اسے مظبوطی سے روشن رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہو گی ایامِ عزاء کے دوران باہمی رواداری کو ختم کرنے کی سازشیں کی جائے گی انہیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔
مولانا قمی اور مولانا صوفی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری کو چائیے کو وہ نظم و نسق اور پیغام حسینی اور عزم حسینی کے ساتھ جلوس ھاے عزا میں شامل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت ایک درسگاہ ہے اور یہ درسگاہ پورے عالم اسلام خاص کر مظلومان جہان کے لئے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان مجالس سے درس حاصل کرے۔