۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ولایت

حوزہ/موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے اپنا احتجاج درج کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر//پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے یوم القدس کے موقع پر مظلومین جہاں بالخصوص فلسطینی عوام کے تئیں ہمدردی و یکجہتی اور امریکہ برطانیہ و اسرائیل سمیت دیگر غاصب قوتوں کے خلاف بھر پور نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں انہوں نے روز جہاں قدس کو یوم احیائے ملت قرار دیا اور کہا کہ ملت اسلامیہ کا قبلہ اول غاصب اور جابر اسرائیل کے نرغے میں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ملت آپسی اختلافات میں مشغول ہوکر ملت خفتہ کا مصداق بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد درجہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہودی اور عیسائی جو آپس میں سخت ترین دشمن ہے لیکن مسلمان کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد و متفق ہوگئے ہیں مگر ہمارے ٹھیکہ دار ہمیں فروعی اختلافات میں مشغول رکھ کر ایک دوسرے پر کفر کا فتوٰی لگانے میں مصروف ہیں ۔مولانا قمی اور مولانا صوفی نے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ ایک طرف ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے قبلہ اول کی توہین کی جارہی ہے دوسری طرف ہمارے نام نہاد حکمران اور مذہب اسلام کے ٹھیکہ دار ان غاصب و جابر یہودیوں مسلمانوں کے دشمن ازلی امریکہ کے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر ان کے ساتھ تعلقات بڑھارہے ہیں اور ان کی غلام نوازی میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔

انہوں نے رہبر کبیر بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رح) کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل کی کاوشوں سے ہی مسئلہ فلسطین زندہ و جاوید ہے اور اس مشن کے مجاہد اعظم آیت اللہ امام خامنہ ای کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ہی یہ مسئلہ عالمی ایوانوں میں امریکہ و اسرائیل کی ذلالت و رسوائی کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  یوم قدس نے امریکہ اسرائیل و برطانیہ کو رسوا کرکے ان کی دہشت گردی کا پردہ فاش کیا ہے امت مسلمہ کو چاہئے کہ اس روز من و عن امریکہ اسرائیل اور اس کے پروردہ غلاموں کے خلاف بھر پور نفرت و بیزاری کا اظہار کریں اور کھلم کھلا مستضعفین جہاں بالخصوص فلسطینی عوام کی حمایت اور قبلہ اول کی بازیابی کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں یوم القدس کی ریلیاں اگرچہ منسوخ ہوچکی ہیں تاہم امت اسلامیہ سوشل میڈیا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اسرائیل و امریکہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .