حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی فرانس کی مسلسل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی شان میں گستاخی پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقوام متحده سے فورا حکومت فرانس پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اراکین مدرسہ امام صادق نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ توہین رسالت کی توجیہ میں آزادی بیان کا حوالہ دیکر فرانسیسی صدر نے اسلام کے حوالے سے اپنے اندر موجود کینہ کا در اصل اظہار کیا ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔
مزید بیان میں کہا کہ توہین رسالت کا سلسلہ کئی سالوں سے دشمنان اسلام کی طرف سے جاری ہے جو پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے مقابلے میں انکی بے بسی کا کھلا ہوا اظہار ہے، جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ صدر حکومت فرانس کے غیر منطقی بیان سے تمام ممالک کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
آخر میں کہا کہ ہم اراکین مدرسہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی ہندوستان حکومت ہندوستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے حکومت فرانس سے اپنے تمام روابط قطع کرے اور صدر حکومت فرانس اپنے غیر منطقی بیان پر معافی مانگے۔