۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان

حوزہ/ یقینا اس عالم غربت میں موصوف کے لئے یہ مصیبت ناقابل برداشت ہے لیکن غربت حسین، اولاد حسین اور مصائب اھل بیت علیہم السلام ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو ہمارے درد کو تسکین دیتا ہے اور صبر پر آمادہ کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی کی نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نمایندہ ولی فقیہ سرکار حجت الاسلام و المسلمین آقای مھدی مہدوی پور کے عزیز داماد حجت الاسلام و المسلمین آقای علی خالق پور اور انکی چھ مہینہ کی ننھی نواسی کا اکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوجانے پر افسوس کا اظہار کیا اور تسلیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

كُلُّ مَنۡ عَلَیۡهَا فَانࣲ ۝  وَیَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَـٰلِ وَٱلۡإِكۡرَام

یوں تو کسی کی خبر موت سے انسان محزون و مغموم ہوجایا کرتا ہے لیکن جب گزرنے والا اپنا ہو اور ہم پردیس میں ہوں تو یہ مصیبت دو چنداں ہوجاتی ہے۔
نمایندہ ولی فقیہ سرکار حجت الاسلام و المسلمین آقای مھدی مہدوی پور کے عزیز داماد حجت الاسلام و المسلمین آقای علی خالق پور اور انکی چھ مہینہ کی ننھی نواسی
زیارت امام رضا علیہ السلام سے مشہد سے قم مقدس واپسی کے وقت راستہ میں اکسیڈنٹ کی وجہ سے داعی حق کو لبیک کہا اور محبت اہل بیت سے لبریز اپنے آقا اور مولی سے جا ملے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّاۤ إِلَیۡهِ رَ ٰ⁠جِعُونَ
یقینا اس عالم غربت میں موصوف کے لئے یہ مصیبت ناقابل برداشت ہے لیکن غربت حسین، اولاد حسین اور مصائب اھل بیت علیہم السلام ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو ہمارے درد کو تسکین دیتا ہے اور صبر پر آمادہ کرتا ہے۔
 ہم اس ہولناک فاجعہ پر سرکار موصوف اور مرحومین کے دیگر غمزدہ اعزاء و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جوار اھل بیت طاھرین نصیب فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے اور محترم و مکرم نمائندہ ولی فقیہ حفظہ اللہ کی اسی حادثہ میں زخمی ہونے والی بیٹی کو شفائے کامل و عاجل سے نوازے۔
 
 آمین یارب العالمین بحق محمد وآلہ الطاھرین
مجتمع علماء و خطباء ممبئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .