۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کو صدمہ

حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ الحاج مہدوی پور کے جواں سال داماداورننھی نواسی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو جانے پر ہندوستانی علماء کرام و حوزہ علمیہ کی جانب سے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کی خدمت میں تعزیت پرسی کا اظہار کیا ہے اور زخمی شدگان کیلئے شفا کی دعا مانگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ الحاج مہدوی پور کے جواں سال داماداورننھی نواسی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو جانے پر ہندوستانی علماء کرام و حوزہ علمیہ کی جانب سے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کی خدمت میں تعزیت پرسی کا اظہار کیا ہے اور زخمی شدگان کیلئے شفا کی دعا مانگی۔

انا لله و انا الیه راجعون 

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محسن ناصری و مدرسہ امام صادق (ع) واشی نیو ممبئی 

افسوس صد افسوس 
 
عالم غربت میں محترم و مکرم نمائنده ولی فقیه حجة الاسلام و المسلمین آقای مهدی مهدوی پور کو انکے  داماد اور انکی نواسی اور بیٹی کے همراه هوے حادثه کی خبر موصول هونا بیحد دردناک هے جس حادثه میں موصوف کے داماد اور نواسی کا انتقال هوگیا اور بیٹی کی حالت کافی نازک بتایی جارهی هے آپکے داماد اپنی شریک حیات اور بیٹی کے همراه مولا امام رضا علیه السلام مشهد مقدس کی زیارت کے بعد قم کی طرف عازم سفر تهے درمیان سفر ایک حادثه پیش آگیا جس میں آپکے داماد حجة الاسلام والمسلمین آقای علی خالق پور اور ان کی ۶ ماه کی بچی جاں بحق هو گئی میں اپنی اور مدرسه امام صادق علیه السلام( واشی ٫ نیو ممبی) کے اراکین  کی جانب سے نمائنده ولی فقیه آقای مهدی مهدوی پور دامت برکاته کی خدمت میں انکے داماد اور نواسی کی رحلت په تعزیت پیش کرتا هوں اور انکی بیٹی کی صحت یابی کے لئے  خداوند منان سے دعا گو هیں که انهیں جلد از جلد شفاء کامل عنایت فرماے۔

آفاق فاونڈیشن، جنرل سگریٹری مولانا سید آفاق عالم زیدی

بخدمت حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب آقای مھدوی پور نمایندہ ولی فقیہ ھندوستان 

اپنی مصروفیات سے فارغ ہوکر شام کے  آخری حصہ  میں جب ہم نے  مبائل اٹھایا توحوزہ نیوز کے گروپ پر یہ خبر غم دیکھی بہت افسوس ہوا کہ نمایندہ محترم ولی فقیہ ھندوستان،کے داماد حجت الاسلام علی آقا  خالق پور اور ان کی چھ ماہ کی بیٹی کا ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا ہے۔
 ،ہم اس درد ناک سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نمایندہ محترم ولی فقیہ ھندوستان اور  تمام اہل خانہ بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں،اور بارگاہ خداووندے عالم سے رحمت و مغفرت و بلندی درجات کے خواستگار ہیں،
خدا جملہ پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

پیأم آفاق فاونڈیشن
جنرل سگریٹری سید آفاق عالم زیدی

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جواد حیدر جوادی

بخدمت اقدس 

حجتہ الاسلام چناب آقائے مہدی مہدوی پور دامت برکاتہ
 سلام علیکم ورحمتہ اللہ
ان اللہ مع الصابرین۔

آج آپ کے داماد اور نواسے کے انتقال پر ملال کی خبر ملی۔بہت افسوس ہوا۔سفر سفر زیارت تھا جو لقاءے الھی پر تمام ہوا رب کریم مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرماے اور آپ کی بیٹی جو زخمی ہے اللہ ان کو شفاء کامل و عاجل عطا فرمائے۔
پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔والسلام

سید جواد حیدر جوادی

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا طالب رضا حوزہ علمیہ قم

انا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

محضر مبارک حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای مھدوی پور مد ظلہ العالی

نمایندہ محترم ولی فقیہ در ھندوستان 

 آپ کے داماد محترم حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب آقای علی خالق پور طاب ثراہ اور آپ کے ایک چھ ماہ کی نواسی کا مشھد مقدس سے قم جاتے ہوئے ایک افسوسناک حادثہ میں انتقال ہو گیا بے انتہا رنج و الم کا احساس ہوا۔

 اس درد ناک حادثہ کی تلافی اور اس پر صبر کرنا نا ممکن تھا اگر ہمارے سامنے واقعہ عاشورہ نہ ہوتا۔

ہم اس المناک اور رنج آور حادثہ اور مصیبت ناگہانی پر اپنی اور مومنین اھل وطن کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خدا کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات و مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

خدا ان پر اور انکی قبر پر رحمت نازل فرما آمین۔

اور حادثہ میں آپ کی بیٹی جوزخمی ہیں انکی شفا یابی کیلیے نیز دعا گو ہیں۔
خدا انکو جلد از جلد بحق معصومین علیہم السلام شفا ی عاجلہ و کاملہ عنایت فرماے آمین۔


شریک غم: طالب رضا  حوزہ علمیہ قم

مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل لداخ

یہ خبر سن کر نہایت افسوس ہوا کہ نمایندہ ولی فقیہ (در ہند) محترم حجت الاسلام حاج آقائے مہدی مہدوی پور کے داماد اور نواسہ ایک ناگہانی حادثے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔اور اُنکے بیٹی شدید زخمی ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم حجت الاسلام آقائے مہدوی پور کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مرحومین کو محمد و آلِ محمد کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو اس مصیبت پر صبر عطا ہو اور  اُنکے دختر گرامی کو جلد شفا یابی مِل جائے۔

کار مندان

مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل لداخ

حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر علی جعفری 
جموں

انا لله و انا الیه راجعون 

واقعا بہت دردناک حادثه ہے، خبر دیکھ کر بے حد افسوس ہوا، ہم حجة الاسلام والمسلمین جناب آقای مهدوی پور نمائندہ مقام معظم رہبری در ھندوستان کی خدمت میں ان کے داماد اور نواسی کی رحلت پر اوراسی طرح دیگر پسماندگان خصوصا ان کی داغ دیده اور زخمی بیٹی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، خداوندعالم مرحومین کو جوارمعصومین علیهم السلام میں جگه عنایت فرمائے اور تمام  پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، نیز موصوف کی بیٹی کو صحت و سلامتی عطا کرے. آمین یا رب العالمین بحق محمد و آله الطاهرین.
شریک غم: 

حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید محمد کوثر علی جعفری 
جموں

مولانا میرزا رضوان علی اصفھانی دبیر کل مجمع علماء شیعہ جنوب ھند

پیام تسلیت : انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.

عالم دین کی موت ایک ایسی مصیبت ہے، جس کی تلافی نہیں کی جاسکتی اور ایک ایسا خلاہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔
حجت الاسلام والمسلمین حاج مہدی مہدوی پور دامت برکاتہ، نمایندہ محترم ولی فقیہ، ہندوستان کے داماد اور نواسی کے انتقال پر ہم تمام علماء جنوب ہند تسلیت عرض کرتے ہیں۔ خداوند متعال بحق چھاردہ معصومین علیہم السلام جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائیں اور انکے خانوادہ محترم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ازطرف: مرزا رضوان علی اصفهانی،
سیکریٹری جنرل، مجمع علماء شیعہ جنوب ھندوستان

جامعہ المنتظر نوگانواں سادات امروہہ یوپی انڈیا 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .