۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا ابراہیم الموسوی الجزائری

حوزہ/ جيسے ہی یہ خبر دلخراش ملی کہ حضرت حجة الإسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور مد ظله العالى ( نمائندۂ محترم مقام معظم رہبری در دہلی ھند) کے داماد عزیز حجة الاسلام جناب آقای علی خالق پور مرحوم اور نواسی حادثہ میں جاں بحق ہوئے اور صاحبزادی شدید زخمی ہو گیئں تو بیحد افسوس ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مھدی مھدوی پور کو انکے داماد و نواسی کے جاں بحق پر پیغام  تسلیت ارسال کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم القائم الدائم

انا لله و انا اليه راجعون

جيسے ہی یہ خبر دلخراش ملی کہ حضرت حجة الإسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور مد ظله العالى ( نمائندۂ محترم مقام معظم رہبری در دہلی ھند) کے داماد عزیز حجة الاسلام جناب آقای علی خالق پور مرحوم اور نواسی حادثہ میں جاں بحق ہوئے اور صاحبزادی شدید زخمی ہو گیئں تو بیحد افسوس ہوا۔

بارگاہ غیاث المستغیثین والمضطرین میں بوسیلۂ سید الشھداء ع و سید الصابرین ع دعا ہیکہ وہ موصوف مرحوم کی مغفرت کرے اور حاج آقای موصوف کو اس حادثہ المناک میں صبر جمیل عطا فرمائے نیز بطفیل بیمار کربلا ع قرة العين آقای موصوف کو شفائے کامل و عاجل عنایت کرے الهنا آمین بمحمد وآله الطاهرين 
المعزيين 

مدير و اساتيذ مدرسة الامام الرضا عليه السلام الدينية حيدر آباد الھند

المرقوم : ١٠,ربیع الاول ١٤٤٢ ھ م ٢٨, اکتوبر ٢٠٢٠ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .