۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کو صدمہ

حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ الحاج مہدوی پور کے جواں سال داماداورننھی نواسی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ نمائندہ کی بیٹی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مقدس مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د اور ننھی نواسی جان بحق اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے کے دوران نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د حجت الاسلام علی خالق پور اور نواسی معصومہ خالق پور جاں بحق ہوگئے ہیں زخمی شدگان میں آقای مہدی مہدوی پورکی بیٹی بھی شامل ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں ایک اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا ہے۔

مذکورہ خبر کے پھلتے ہی ایران، ہندوستان، کشمیر اور دیگر ممالک سے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماوں شخصیات نے حضوری اور فون کالز کے ذریعہ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کے ساتھ تعزیت پرسی کا اظہار کیا اور زخمی شدگان کیلئے شفا کی دعا مانگی۔ دریں اثنا عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوت شدگان کیلئے مغفرت اور زخمی شدگان کی شفایابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .