۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روایت زندگی کاترین، زن آلمانی: قرآن زندگی مرا تغییر داد

حوزہ/ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے اکیسویں حفظ و قرآت مقابلے منعقد ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق حفظ و قرآت میں پچاس قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے اور کورونا وائرس کی وجہ سے صرف دھلی اور مضافات دھلی سے طلبا کو شرکت کی اجازت دی گیی ہے۔

قرآت و حفظ کے مقابلے ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوں اور  اختتامی تقریب اگلے ہفتے کو دھلی کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوگی جسمیں تمام کامیاب قرآء کو انعامات دیے جائیں گے۔

هفته وحدت کی مناسبت سے ایرانی مرکز کے تعاون سے «محمد رسول‌الله(ص)» کے عنوان سے فارسی اور اردو شاعری کی خطاطی مقابلہ بھی منعقد ہوگا جسمیں ایرانی انجمن خطاطی کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

خطاطی فیسٹیول آن لاین منعقد ہوگا اور تقریب انعامات یوم میلاد النبی(ص) کے دن منعقد ہوگی جسمیں اھم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ویبنار اور محفل نعت رسول (ص) اور جشن میلاد کا پروگرام بھی ہوگا جسمیں دھلی میں مقیم ایرانی اور دیگر شریک ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .