۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید احمد رضا زرارہ

حوزہ/ ایسے دشمنانہ و ذلیلانہ اقدامات کرنے والے مزدور ٹولےکے ساتھ فرانسیسی صدر بھی بالخصوص تمام عالم اسلام اور بالعموم سارے جہان انسانیت کا مجرم ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانسیسی صدر میکرون کے ذریعہ عالم انسانیت کے عظیم الشان مصلح و مربی اور دین اسلام کے اعلی مرتبت مبلغ و پیغمبر سرکار رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اہانت و مخالفت پر دفتر مجلس علمائے ہند شعبہ قم نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

الاسلام یعلو ولا یعلی علیہ

فرانسیسی صدر میکرون کے ذریعہ عالم انسانیت کے عظیم الشان مصلح و مربی اور دین اسلام کے اعلی مرتبت مبلغ و پیغمبر سرکار رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اہانت و مخالفت میں نہایت قبیح ، مذموم ، امن شکن اور عالمی افتراق و عداوت کو جنم دینے والے خاکوں کی حمایت انتہائی افسوسناک اور ظالمانہ ہے اور اس نے اس زمین کے سینہ پر بسنے والے اربوں مسلمانوں کے علاوہ دنیابھر کے آزاد و انصاف پسند انسانوں کے لئے قلبی اذیت و آزار کا سامان فراہم کیا ہے۔

لہذا ایسے دشمنانہ و ذلیلانہ اقدامات کرنے والے مزدور ٹولےکے ساتھ فرانسیسی صدر بھی بالخصوص تمام عالم اسلام اور بالعموم سارے جہان انسانیت کا مجرم ہے۔ 

پس ہم امن عالم کو غارت کرنے والے اور ناموس و وقار انسانیت کو ملسل پامال کرنے والے تمام پلید و منحوس عناصر اور خصوصی طور پر فرانس کے صدر کی کھل کر مذمت و اہانت کرتے ہیں اور اسے ہوش کے ناخن لینے اور عقل و شعور کو کام میں لانے نیز منفور و مردود اسرائیل کی اندھی تقلید ترک کرنے کی تاکیدکرتے ہیں۔

اراکین مجلس علمائے ھند شعبہ قم مقدس ایران 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .