حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ختم قرآن مجید کی محفل روزانہ آستانہ علوی کی جانب سے نشر ہوگی۔آستانے کے قرآنی امور کے نمایندے استاد عبدالهادی العابدی کا کہنا ہے: کورونا کی وجہ سے ختم قرآن اور دیگر محافل ٹیلی ویژن کے توسط سے نشر ہوگی۔
انکا کہنا تھا: ختم قرآن ماه ربیع الاول ۱۴۴۲ کی محافل آغاز ربیع سے شروع ہوچکی ہیں اور اس میں نجف شہر کے معروف قرآء تلاوت کرتے ہیں، محافل قرآن حرم میں واقع «عمر بن شاهین» کی مسجد سے نشر کی جاتی ہیں۔
العابدی کا کہنا تھا: قرآنی محافل روزانہ نماز فجر کے بعد شروع ہوتی ہیں جبکہ دوپہر دو بجے اس کی ریکارڑنگ نشر کی جاتی ہے۔
انکا کہنا تھا: حرم امام علی(ع) سے ذیالحجه کے بعد یہ دوسری ختم کی محفل ہے جو نشر کی جارہی ہے۔/