۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرگل

حوزہ/کرونہ وائرس کی وجہ سے کرگل کے بہت سے زوار ایران میں موجود ہیں، متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کرکے جلد از جلد ان زوار کو وطن لانے کی استدعا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوری عالم اسلام کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی امام المتقین امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑکی ولادت کے موقع پر جشن ولادت امیر کائنات  پورے جوش، ولولہ و عقیدت کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ کی سب سے بڑی تقریب بسیج روحانی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں منعقد ہوئی اس سال جلوس عشق ولایت کا پروگرام” کورونا“ جرثومہ کے خدشے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی ہدایت نامہ جاری ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔ 
حجة السلام شیخ خادم صادقی نے قرآن کریم کی تلاوت سے پرشکوہ محفل کا آغاز کیا۔ بسیج روحانیوں کے سکریٹری حجة الاسلام شیخ غلام حسنین رضوانی نے خطبہ استقبالہ پیش کرتے ہوئے مہمانان اور شرکاء محفل کا استقبال کیا۔ محفل میں پر جوش اور ایمان افزوں نعت و منقبت بھی پیش کے گیے جن میں محمد علی طلبہ دارلقرآن ستکچے، محمد باقر منجی و نامور مداح محمد فیروزسامی اور ماسٹر ممتاز گونما کرگل شامل ہے۔ 
سامعین سے مخاطب ہو کر حجة الاسلام شیخ بشیر شاکر وائس چیرمین آئی کے ایم ٹی نے حضرت علی ؑ کی فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں عالم انسانیت کی بقا کا محور صرف ولایت علی ؑ ہے۔ اپنے  5 سال کی دور خلافت میں آپ کی پوری توجہ مساوات، انصاف اور انسانیت کی بہبود پر رہی۔ اسی ولایت پر قائم رہتے ہوئے امام خمینی جیسی عظیم المرتبت فقیہ نے نظام ولایت فقیہ کو دنیا اسلام کے سامنے پیش کرکے عالم اسلام کی مشکلات کے خاتمہ کی ایک اسلامی حل کے بطور واقف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج مستکبرین عالم کی تمام تر دشمنی نظام ولایت فقیہ سے ہے ۔حجة الاسلام شیخ محمدصادق رجائی چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطبہ میں دور حاضر میں ولایت فقیہ کی اہمیت و ضرورت کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو چلانے کے لئے ایک حاکم کی ضرورت ہوتی ہے چونکہ بغیر حاکم کے معاشرہ میں قانون کی نفاذ ممکن نہیں ہے لہذا حاکم کی ضرورت لازمی ہے دور حاضر میں نظام اسلامی کی نفاذ کی زمہ داری ولایت فقیہ پر ہے جس کی اطاعت لازمی ہے ، موصوف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہوئے اور کچھ نا سمجھی میں ولایت فقیہ سے دور ہیں۔ انہوں نے کرونہ وائرس کی وجہ سے کرگل کے بہت سے زوار ایران میں درماندہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کرکے جلد از جلد ان زوار کو وطن لانے کی استدعا کی اور بتایا ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے درماندہ زوار کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے قم میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو ضرورتمندوں کو مالی معاونت راشن اور رہائشی انتظام کرے گی۔ شیخ رجائی نے عوام الناس کو ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت عامہ کے ہدایت پر عمل کرنے کی نصیحت کی اور ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ باقریہ اور بسیج امام کے والنٹروں کی انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ ہر وقت امداد کے لئے  آمادگی کا اظہار کیا۔ آخر میں امام جماعت جامع مسجد حجة الاسلام شیخ محمد خادم حسین نے دعائے خیر کے ذریعہ اس با شکوہ محفل کا اختتام کیا ۔ واضح رہے کہ اس محفل کی نظامت مولانا ناصر علی ممبر بسیج روحانیون کررہے تھے جنہوں نے آخر میں محفل اور جلوس میں شرکت کرنے والوں اور علماء کرام اور عید کے تبرک کے انتظام کرنے والے علاقہ منجی تا ٹی ایس جی کے مومنین کے علاوہ بسیج امام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 
یوم ولادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے شعبہ خواتین زینبیہ وومن ویلفیر سوسائٹی آئی کے ایم ٹی کی طرف سے بھی زینبیہ کمپلکس حیدری محلہ میں جو دن بھر کا پروگرام تھا اس کو بھی ضلع انتطامیہ کی ایڈوائزری کے سبب مختصر کرکے نماز ظہر سے قبل جشن میلاد کی محفل کو ختم کیا گیا۔ مجلس میں وبا و آفات سے سلامتی کے لئے مخصوص اعمال اور دعائیں کی گئی جس کی صدارت خانم حاجیہ زہرا یوسفی نے کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .