جمعرات 27 فروری 2020 - 12:41
کرگل میں فری وینٹر کوچنگ کلاس کی تقریب+تصاویر

حوزہ/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل سے منسلک رضاکار شعبہ بسیج امام کی جانب سے ہرسال سردیوں کی چھٹی کے دوران کرگل کے دور دراز علاقوں میں اسکولی بچوں کے لیے فری ٹیوشن کا انتظام کیا جاتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل سے منسلک رضاکار شعبہ بسیج امام  کی جانب سے ہرسال سردیوں کی چھٹی کے دوران کرگل کے دور دراز علاقوں میں اسکولی بچوں کے لیے فری ٹیوشن کا انتظام کیا جاتا ہے۔

 اس سلسلے میں اس سال علاقہ لمسو کے طالب علموں کے لیے ٹیوشن کا اہتمام کیا گیا۔ بسیج امام نے لمسو میں یہ کلاس پچھلے سال اسکولوں کی تعطیلات کے بعد دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں شروع کیا تھا جو آج یعنی 25فروری کو اختتام پذیر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اس فری کوچنگ کلاس کے اختتامی تقریب میں کرگل بسیج امام کے ایگزیکیٹیو ممبران کے علاوہ متعدد دیگر ممبران اور علاقہ لمسو سے تعلق رکھنے والے دسیوں بزوگ و جوانوں نے شرکت کیں۔ علاوہ ازیں کوچنگ میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں اور اساتید بھی موجود تھے۔

اس دوران مقامی لوگوں نے بسیج امام کے اس کار خیر کو سراہتے ہویے انکا شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں آیندہ بھی اس دور افتادہ علاقے میں اپنی فعالیت کو جاری رکھنے کی درخواست کی۔

بسیج امام کی طرف سے مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے اس سلسلے میں ہمہ جہت تعاون کی اپیل کی۔

آخر میں بسیج امام خمینی میموریل کی جانب سے طالب علموں اور اساتید کو انعامات و تحفے پیش کیے اور دعاء خیر کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha