اتوار 9 فروری 2020 - 17:08
 کرگل میں عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے بزم ادب و محفل مشاعرہ

حوزہ/عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے موقع پر کرگل میں آئ کے ایم ٹی کرگل کی جانب سے محفل مشاعرہ و بزم ادب کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے موقع پر کرگل میں آئ کے ایم ٹی کرگل کی جانب سے آج بروز اتوار بعد از نماز ظہرین محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت حجت اسلام جناب شیخ خادم صادقی نے کی۔ مشاعرہ میں تقریبا 9 شعراء حضرات نے اپنے کلام پیش کئے۔ شعراء کرام میں شرکت کرنے والے مشہور شاعر جناب اشرف علی ساگر کےعلاوہ بزم ادب کے وائس چیئرمین جناب نوشین، اور علاقے کے بزرگ شاعر جناب احمد جوان، جناب عاشور،  جناب زکی، جناب بابا، جناب نثار، جناب شجاعت، جناب چمران، اور خمار تومیلی نے کلام پیش کئے۔ زیادہ تر کلام مدافع حرم جناب شہید قاسم سلیمانی کی شان میں پیش کئے گئے۔نظامت کے فرائض مشہور شاعر و ادیب جناب عیسی صابری نے کی۔ مشاعرے میں مشہور نعت خواں جناب محمد علی ہلبی اقچمل اور جناب ماسٹر شبیر گونگما کرگل نے ترانے پیش کئے۔آخر میں صدر محترم کے صدارتی خطبہ اور دعائیہ  کلمات سے محفل کا اختتام ہوا۔


 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha