۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علماء ہندوستان

حوزہ/ ہندوستان کے معروف علمائے دین نے تہران میں شہید حاج قاسم سلیمانی کے فرزند سے ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیا اور ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف عالم دین اور مجلس علماء ہند کے صدر مولانا کلب جواد نقوی، مولانا حسنین کراروی ممبئی ، سید تقی رضا عابدی صدر سائوتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل، مولانا غلام حسین، مولانا سید محسن تقوی امام جمعہ دہلی، مولانا فیروز حسین زیدی بنگال اور IKMT کرگل آقای رجائی نے تہران میں شہید حاج قاسم سلیمانی کے فرزند سے ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیا اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت کی۔


واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے عراق میں بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک تین جنوری کو ایک  بزدلانہ کارروائی کی جس میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے چند ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا۔ امریکی وزارت جنگ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس دہشت گردی کا حکم براہ راست امریکی سرغنہ ٹرمپ نے دیا تھا۔ دنیا کے بہت سے ممالک، شخصیات اور تنظیموں نے امریکی دہشت گردی کی سخت مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .