حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن میں مجلس علمائے ھند، کے دفتر سے کثیر تعداد میں بجوں اور خواتین نے دہشتگرد صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
تنطیم جعفری حیدر آباد نے اس دورہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے قاتل کا سر زمین ہند پر آنا شرمناک ہے اور ہم اس دورہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہید قاسم سلیمانی کا ہندوستان کی حکومت پر احسان ہے کیونکہ آپ نے عراق کے شہر بصرہ میں جب داعش نے انڈین نرسوں کو یرغمال بنایا تو اس وقت شہید قاسم سلیمانی ہی تھے جنہوں نے جان ہتھیلی پر لیکر یرغمال شدہ نرسوں کو داعش کے خونی پنجوں سے آزاد کرواکر ہندوستان کے حوالے کیا۔