۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بنگلہ دیش

حوزہ/بنگلہ دیش میں انجمن پنجتنی کی طرف سے جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے چہلم کے عنوان سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گاؤں حبیب پور۔ نور نگر۔ ساوتھ کھیرا، بنگلہ دیش  کے انجمن پنجتنی کی طرف سے جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے چہلم کے عنوان سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلس میں اطراف کے گاؤں کے مومنین و مومنات نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تقریباً پانچ  سو کے آس پاس مومنین موجود تھے۔

اس مجلس کو خطاب فرمایا مولانا منیر عباس نجفی اور جناب مشتاق احمد نے۔

اپنے خطاب میں مولانا منیر عباس نجفی نے کہا کہ ہرگھر میں قاسم  سلیمانی پیدا ہونا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .