۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سلیمانی
جنرل سلیمانی نے سب کو ولی فقیہ کی پیروی کرنے کی وصیت کی ہے

حوزہ / ایران کے شہر آران و بیدگل کے امام جمعہ نے کہا: جنرل شہید سلیمانی نے اپنے وصیت نامے میں علمائے کرام، حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ولایت فقیہ کی پیروی کرنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام ابوالفضل جوینانی نے شہر آران و بیدگل میں نماز جمعہ کے خطبوں میں شہید سلیمانی کے وصیت نامہ کے کچھ نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جنرل شہید سلیمانی ایک با اخلاق انسان، ولایت فقیہ کے مطیع  اور دنیا بھر کے مظلوموں کے درد سے آگاہ تھے۔

 انہوں نے مزید کہا :شہید جنرل سلیمانی نے اپنے اس وصیت نامے میں علماء کرام، حکام اور ملت ایران کو ولایت فقیہ کی پیروی کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: شہید سلیمانی اپنی تمام کامیابیوں کو ولایت فقیہ کی اطاعت کے مرہون منت سمجھتے تھے۔

شہر آران و بیدگل کے امام جمعہ نے شہید سلیمانی کے چہلم کی تقریبات میں لوگوں کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالمی استکبار نے سمجھا تھا کہ وہ جنرل سلیمانی کو شہید کرکے اپنے اہداف کو حاصل کرلے گا جبکہ جنرل سلیمانی کی شہادت دنیا میں ایک مکتب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

حجت الاسلام ابوالفضل جوینانی نے لوگوں کو انتخابات میں شرکت کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا: عبادت صرف نماز، روزہ، خمس اور جہادکی ہی ادائیگی کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: انتخابات کے نتیجے میں جو افراد منتخب ہوں گے وہ تمام لوگوں کے نمائندے ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .