۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
محمدرضا موحد

حوزہ / سپاہ علی بن ابی طالب (ع) قم کے کور کمانڈر نے کہا: ولایت فقیہ؛ اسلامی نظام کی طاقت کا سرچشمہ ہے، اسی لئے فتنہ پرست بھی ہمیشہ ولایت فقیہ پر یلغار کے در پے رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ علی بن ابی طالب (ع) قم کے کور کمانڈر سردار محمد رضا موحد نے ایران کے شہر قم میں 9 دی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے منتظمین، اساتید اور ایرانی و غیر ایرانی طلباء کے ساتھ منعقدہ اس اجتماع میں انہوں نے تمام شہداء اسلام و انقلاب بالخصوص صوبہ قم کے 6ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: 9 دی روزِ بصیرت اور ولایت کے ساتھ امت کے عہد کا دن ہے۔

شہید قاسم سلیمانی کی سیاسی اور عسکری میدانوں میں فتح کا راز "ولایت فقیہ کی اطاعت" تھی

سپاہ علی بن ابی طالب (ع) قم کے کور کمانڈر نے ایام ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا (س) ولایت کی عظیم مدافع اور محافظ تھیں۔

انہوں نے کہا: ولایت فقیہ؛ اسلامی نظام کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ اسی لئے فتنہ پرست بھی ہمیشہ ولایت فقیہ پر یلغار کے درپے رہتے ہیں۔

سردار موحد نے کہا: سردار شہید سلیمانی کے مکتب کا بہترین درس "ولایت فقیہ کی اطاعت و پیروی" ہے۔ ولایت فقیہ کی اطاعت حاج قاسم سلیمانی کی سوچ، فکر اور طرز عمل کا بنیادی عنصر اور سیاسی اور عسکری میدانوں میں حاج قاسم کی فتح کا راز تھا۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام کی طاقت خدا کے احکامات کی پیروی اور ولایت فقیہ کی اطاعت اور حمایت میں ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے بھی ولایت فقیہ کو امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے تسلسل میں ذکر کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .