۱۶ تیر ۱۴۰۳ |۲۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 6, 2024
حجت الاسلام والمسلمین مروی

حوزہ/ حرم امام رضا(ع) کے متولی نے مزاحمتی محاذ کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی ظلم کے خلاف مسلسل جدوجہد اورمبارزہ کا تسلسل قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالمرحمہ میں ’’مزاحمتی محاذ کے شہدائے مدافع حرم‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد کیا گیا،جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلامو المسلمین محمدی گلپایگانی،سپاہ قدس کے جنرل کمانڈر جناب قاآنی،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل کمانڈراسلامی،حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی ،اعلی سول اور عسکری حکام سمیت ایران اور دنیا بھر سے شہدائے مدافع حرم کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اس بین الاقوامی کانگریس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر عظیم الشان انقلاب اسلامی جوکہ مکتبِ اہلبیت(ع) کے تربیت یافتہ ہیں ،انہوں نے جہاد اور مبارزہ کا جذبہ اور ظلم کے خلاف قیام اور مزاحمت کا جذبہ آئمہ معصومین(ع) اور امام رضا(ع) کے مکتب سے سیکھا ہے اور انہوں نے اس باعزت،بابرکت اور زندگی بخش راستے کو ہمارے لئے بھی بیان کیا ہے ۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے کہا کہ تمام آئمہ معصومین علیہم السلام نے اپنی زندگی میں وقت کے طاغوتوں،ستمگروں ،غاصبوں اورظالموں کے خلاف قیام کیا،جیسا کہ امام رضا(ع) نے اپنے مدینہ سے مرو سفر کے دوران عباسیوں کے باطل اور طاغوتی نظام حکومت کو جگہ جگہ پر رسوا کیا۔

بین الاقوامی کانگریس کے دوران حزب اللہ لبنان کے راہنما حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے اپنے پیغام میں سورہ آل عمران کی ایک آیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہداء زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے ہاں رزق وروزی پا رہے ہیں اور خدا کی عطا پر خوش ہیں ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی، غاصب فلسطین میں مزاحمتی تنظیموں خصوصاً غزہ پٹی،لبنان،یمن اور عراق کے شہداء کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے بابرکت خون کی وجہ سے ہمیں ہر روز آزادی اور فتح نصیب ہو رہی ہے اور عنقریب سب سے بڑی فتح یعنی فلسطین کی غاصب صہیونیوں سے آزادی کی فتح بھی حاصل ہوگی۔

شہدائے مدافع حرم کی یاد میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل جناب حسین سلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام اس بات کی گواہ ہے کہ مسلمانوں کی عزت و سربلندی جہاد اور شہادت کی وجہ سے حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی عوام اس بات کا واضح مصداق ہے کہ ’’یا عزت کی زندگی یا عزت کی موت‘‘،کہا کہ مدافع حرم کے شہداء نے اپنی جانوں کو قربان کر کے امت مسلمہ کے لئے عزت و سربلندی قائم کی، اس لئے شہداء کے گھرانے اس ملت کے لئے چشم و چراغ ہیں اورآپ کا وجود ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مدافعان حرم نے اس خطے اور اس ملک سےعدم تحفظ اور ناامنی کے خطرے کو دور کیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .