۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ گزشتہ شب غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

"الجزیرہ" چینل نے ایک خبر میں بتایا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ شہر کے مشرق میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں "حی الدرج" کے علاقے میں یافا اسٹریٹ پر قابض صہیونی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 2 کمسن بچیاں شہید اور 17 دیگر فلسطینی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے بھی کہا: "صہیونی فوجیوں کی جانب سے الدرج محلے میں النفق اسٹریٹ پر ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کے بعد 4 فلسطینی شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے"۔

"المیادین" چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فلسطینی صحافی "محمد الکویفی" کی اہلیہ اور ان کے تین بچے غزہ کے مشرق میں واقع التفاح نامی محلے پر بمباری میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اور غزہ کی پٹی پر بھیانک حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے تقریباً 38 ہزار فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 87 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے۔

دریں اثناء منگل کی شام غزہ جنگ کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی وجہ سے امریکی حکومت کے بارہ ارکان نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ کی اس پالیسی کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور اس میں امریکہ شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .