۱۷ تیر ۱۴۰۳ |۳۰ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 7, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 58 فلسطینیوں کو شہید اور 179 کو زخمی کیا ہے۔

غزہ جنگ کے 272 دن گزرنے کے بعد بھی متاثرین کی ایک بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور انہیں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، اس طرح گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہداء کی تعداد 38 ہزار 11 اور زخمیوں کی تعداد 87 ہزار 445 تک پہنچ گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے غزہ شہر کے وسط میں "الدرج" نامی علاقے میں واقع "موسی بن نصیر" اسکول پر بمباری کی جس میں فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر تھے، اور اسی طرح الشاطی کیمپ اور الشارقہ اسکول کے ارد گرد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .