۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے آٹھویں بین الاقوامی امریکی انسانی حقوق کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہا: صہیونیوں نے غزہ کی پوری سرزمین کو زمین بوس کر دیا ہے اور پھر ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کھنڈر میں رہ رہے انہیں مظلوم اور بے گھر لوگوں کے خون کے پیاسے ہیں، یہ مظالم پوری دنیا نے دیکھے اور آج تک کسی قوم پر اہل غزہ جیسا ظلم نہیں ہوا!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے تہران یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے آٹھویں بین الاقوامی امریکی انسانی حقوق کانفرنس کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ عَلَی سَیِّدِنا وَ نَبِیِّنَا أَبِی ‌الْقَاسِمِ المصطفی مُحَمَّد وَ عَلَی أهلِ بَیتِهِ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِینَ سیَّما بَقیَّة اللَّهِ فِی الأرَضینَ.

کانفرنس کے منتظمین کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہیں

«یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُودَ وَالنَّصَارَی أَوْلِیَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِیَاءُ بَعْضٍ وَمَن یَتَوَلَّهُم مِّنکُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ» / (سوره مائده، آیه ۵۱)

آیہ شریفہ یہود و نصاریٰ کی عکاسی کرنے والے اور انسانیت پر ظلم و جبر کے مظہر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے ، فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 9 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن پھر بھی بعض اسلامی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کی ہے بلکہ غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے اسرائیل کو سامان اور سہولیات بھیج رہے ہیں!

دنیا غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی دیکھ رہی ہے، ہزاروں معصوم بچے مظلومیت سے لقمہ اجل بن گئے اور غزہ کے 40 ہزار سے زائد بے گھر لوگ شہید ہوئے، اور ایک لاکھ سے زائد لوگ زخمی اور معذور ہوئے، اور تقریباً 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں،ان کے پاس نہ پینے کا پانی ہے اور نہ ہی خوراک، اور بین الاقوامی امداد بھی بہت ہی مختصر تقسیم ہو رہی ہے۔

انسانیت کہاں مر گئی ہے؟! الحمد للہ دنیا میں کچھ آزاد اور انصاف پسند لوگ بھی ہیں جو فلسطین میں امریکہ و اسرائیل کے مظالم اور جرائم سے آگاہ ہو چکے ہیں اور آج یورپ و امریکہ کے اہم ترین علمی مراکز اور یونیورسٹیاں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کی مذمت میں مظاہروں کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے آٹھویں بین الاقوامی امریکی انسانی حقوق کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہا: صہیونیوں نے غزہ کی پوری سرزمین کو زمین بوس کر دیا ہے اور پھر ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کھنڈر میں رہ رہے انہیں مظلوم اور بے گھر لوگوں کے خون کے پیاسے ہیں، یہ مظالم پوری دنیا نے دیکھے اور آج تک کسی قوم پر اہل غزہ جیسا ظلم نہیں ہوا!

امریکی انسانی حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد دنیا میں امریکہ کے انسانی حقوق مخالف رویے کو بتانے کا ایک اچھا موقع ہے اور خاص طور پر اس سال یہ کانفرنس فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی آواز بننی چاہیے۔

رہبر معظم کے خط نے فلسطینی عوام کی حمایت کے معاملے میں امریکہ اور یورپ کے نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ، اساتذہ اور دانشوروں کو اس پیغام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .