حوزہ نیوز ایجنسی کے نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے سربراہ حجت الاسلام اسکندری نے آج "امریکہ کی جانب سے ہیومن رائٹس کی پامالی" کے عنوان سے منعقدہ ایک سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا کی نظر میں انسان کی بہت زیادہ عزت ہے اور اس کی نظر میں تمام انسان برابر ہیں۔ تمام آسمانی مذاہب میں انسانوں کے بنیادی حقوق کے احترام پر زور دیا گیا ہے اور ہم مسلمانوں کی آسمانی کتاب میں انسانی عزت و وقار کے تحفظ کا کئی بار تذکرہ ہوا ہے۔
حجت الاسلام اسکندری نے امریکہ کو دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا پامال کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا: عصر حاضر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں امریکی حکومت نے کی ہیں اور امریکہ کی طرف سے کئے جانے والے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے آثار دنیا کے کونے کونے میں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے ایرانی قوم کو امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں دنیا کی مظلوم ترین قوم قرار دیتے ہوئے تاکید کی: ایرانی عوام کو انقلابِ اسلامی سے پہلے اور بعد میں بھی عالمی استکبار بالخصوص امریکہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
مشرقی آذربائیجان میں اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے سربراہ نے امریکی جرائم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی پر دہشت گردانہ حملہ، ملکی حکام سمیت عدلیہ کے سربراہ کی شہادت، سردشت شہر میں کیمیائی بمباری، شہید محراب کی شہادت، مسافر بردار طیارے کو گرانا اور 300 بے گناہ افراد کو شہید کرنا جیسے کئی ایک واقعات ہیں جو اسلامی انقلاب کے ابتدائی سالوں میں امریکہ کی طرف سے با براہ راست یا بالواسطہ طور پر رونما ہوئے۔