حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ کردستان میں حجت الاسلام حکمت حکیمی فر نے کہا کہ قرآن کی رو سے فرعون ، نظام استکبار کی مثال ہے اس حوالے سے قرآن میں آیا ہےکہ «إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِیَعًا یَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِنْهُمْ یُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَیَسْتَحْیِی نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ کَانَ مِنَ الْمُفْسِدِینَ»(قصص: 4)۔ ترجمہ: فرعون نے زمین میں اپنے آپ کوبرتر سمجھ لیاتھا اوروہاں کے رہنے والوں کومختلف گر وہوں میں تقسیم کردیاتھا . اس نے ان میں سے ایک گروہ کو کمزور کر دیا تھا ان کے لڑکوں کو قتل کردیتاتھا اوران کی لڑکیوں کو (کنیز ی کے لیے ) زندہ رہنے دیتاتھا .یقینا وہ مفسدین میں سے تھا ۔
حجت الاسلام حکیمی فر نے کہاکہ تاریخ میں ثابت ہواہے کہ تفرقہ بازی ایک ایسی پالیسی ہے جس کے ذریعے استکباری حکومت کی اصل بنیاد بنائی گئی، کیونکہ واضح ہے کہ اقلیت کی اکثریت پر حکمرانی "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کی سیاست کے علاوہ ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ استکباری حکومتیں ہمیشہ عوامی اتحاد و وحدت سے خوف زدہ رہتی ہیں اور طبقاتی نظام کو ہی اپنی بقاء کا ذریعہ سمجھتی ہیں اور ایسی پالیسی کے تحت مختلف ملکوں میں فسادات کے درپے ہیں اور تفرقہ بازی کے ذریعے سے ہی اپنےمزموم اہداف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے آخر میں ایرانی عوام کے درمیان اتحاد کو ہی ملک کی ترقی کا ذریعہ قرار دیا اور کہاکہ ایرانی عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ اتحاد سے ہی ملک میں ترقی ممکن ہوگی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے گا اور جب تک ہم متحد ہیں دشمن عناصر خصوصا استکبار جہانی اپنے مزموم اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے۔