حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مجید نجفی نے مشرقی آذربائیجان میں منعقد ایک اجلاس میں کہا: دشمن، ایران کو کمزور کرنے اور مقدسات کی بے حرمتی کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے۔ اسی لئے کچھ دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروہوں کو استعمال کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے حصول کے لیے میدان میں آگئے۔
مشرقی آذربائیجان میں شعبہ زراعت میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: رہبر معظم کی تدبیر اور رہنمائی اور ان کے اپنے اقدامات سے، اور حکومت کی حمایت میں لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر دشمن کے منصوبے ناکام ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا: سوشل میڈیا (انقلاب مخالف میڈیا) کے ان خلفشار میں، دشمنوں نے آگ لانے نہیں بلکہ آگ کا کام کیا۔
حجت الاسلام نجفی نے کیا: بدقسمتی سے، بعض خاص افراد نے اپنا اچھا کردار نہیں ادا کیا بلکہ دشمن کے حق میں اپنا کردار نبھایا۔ سوشل میڈیا کے مضرات سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ کو چاہئے کہ کوئی لائحہ عمل تیار کرے تا کہ دشمن کو غلط استفادہ کرنے کا موقع نہ ملے۔
مشرقی آذربائیجان میں شعبہ زراعت میں ولی فقیہ کے نمائندے نے تاکید کی اور کہا: علمائے کرام چاہئے کہ لوگوں کے سامنے فتنہ کو متعارف کرائیں اور لوگوں کی بصیرت کو بڑھائیں اور سوشل میڈیا کے سلسلے میں لوگوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔