حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر مولانا احمد رضا رضوی زرارہ نے، ایران کے شہر شیراز میں ہوئے واقعہ پر اظہار افسوس اور مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کا متن اس درج ذیل ہے:
باسم رب الشھدا
انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ ہم سے کس نے لہو کا خراج پھر مانگا
ابھی تو سوے تھے مقتل کو سرخرو کر کر کے
حجاب کے بہانے فسادات میں اسلام دشمن عناصر کی اپنے مقصد میں ناکامی انھیں برداشت نہ ہو سکی اور پر امن ایران میں دھشت گردی کا ایک نیا باب کھولنے کی ناکام کوشش شیراز میں حملے کی صورت میں سامنے آئی مگر شاید دشمن کو یہ نہیں معلوم کہ ایران نہ پاکستان ہے نہ افغانستان نہ شام و عراق یہاں حکومت نام کی نہیں بلکہ عملی ہے اور اسکا بولتا ثبوت دشمن کی ہر محاذ پر ناکامی ہے اس مسئلہ میں بھی انشاءاللہ دشمن کو منھ کی کھانی پڑے گی۔
اس قضیہ میں ایک بات تو واضح ہوگئ کہ دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پے در پے ناکامی کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔
سپاہ پاسداران اور نیرو انتظامی نے دو دھشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے بتا دیا کہ رھبر معظم انقلاب نے صحیح فرمایا ہے کہ مار کر فرار کرنے کا زمانہ چلا گیا ہے تم ایک مارو گے ہم دس مارنے گیں۔
بہر حال مجلس علماء ھند شعبہ قم شھدا کے غم میں برابر کی شریک ہے اور بارگاہ امام حجت مقام معظم رهبری اور خانوادہ شھدا کی خدمت میں تسلیت پیش کرے ہیں اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کی دعا، خدایا مملکت اسلامی کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرما اور دشمنان دین و مذهب اور ایران کو نیست و نابود فرما۔
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون