۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ نے کہا کہ ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی، بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے علاقے کے عوام دشمن کی سازش کو سمجھیں وہ ہمیں آپس میں الجھا کے فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ گلگت نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیاں میں کہا کہ انتظامیہ دہشتگرادنہ عمل کے پس پشت عناصرکو بے نقاب کریں ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں جب بھی گلگت بلتستان کی آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔دہشت گرد عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی،بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے علاقے کے عوام دشمن کی سازش کو سمجھیں وہ ہمیں آپس میں الجھا کے فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا خطے کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے علما کرام اپنا مرکزی کردار ادا کریں تاکے مزید انسانی جانوں کا نقصان ہونے سے بچایا جا سکے فرقہ اور مسلک سے بالا تر انسانیت ہے ہمیں ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کرنا چاہیے اور آنے والی نسل کو جو آئینی حقوق ملنے جا رہے ہیں اس میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے ہم سب کو ملکر علاقے کے امن کی بحالی کی کوششیں کرنی چاہئے اور دشمن کو آپس میں لڑ کر مزید موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .