۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
خواتین

حوزہ/ مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی صلاحیت اور بصیرت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے امام رضا علیہ سلام کی سیرت مبارکہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں حکمت و تدبر کے ساتھ کام لینا چاہیے نہ کہ جزبات اور شدت پسندی سے جو کہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ولادت بسعادت امام رضا کی مناسبت سے زینب کبری اکیڈمی برمس پائن میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہری پور کی کوآرڈینیٹر اور سابقہ سیکرٹری تبلیغات گلگت ڈویژن محترمہ تسلیم جو ان دنوں گلگت تشریف لائ ہیں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ سلام کی سیرت پر روشنی ڈالی  محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی صلاحیت اور بصیرت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے امام رضا علیہ سلام کی سیرت مبارکہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں حکمت و تدبر کے ساتھ کام لینا چاہیے نہ کہ جزبات اور شدت پسندی سے جو کہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا مولا علی علیہ سلام نے کا فرمان ہے کے اپنے بچوں کی پرورش ان کے زمانے کے مطابق کرو نہ کہ اپنے زمانے کے مطابق۔ ہمارے لیے چہاردہ معصومین علیہم السلام کے فرامین مشعل راہ ہیں جو آج کے پرآشوب دور میں ہمیں حق کا راستہ دکھاتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ آج کی ماں کو پہلے سے ذیادہ احتیاط اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ایک بہترین تربیت یافتہ ماں ہی بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .