۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حرا روحانی 

حوزہ/ محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں سیرت آئمہ معصومین علیہم السلام کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے علم و حکمت پاکیزہ کردار کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے یہ اہل بیت علیہم سے محبت کا تقاضہ ہے اور ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے موقع پر زینب کبری اکیڈمی کی بچیوں اور آئی ایس او طالبات گلگت کی خواہران کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر آی ایس او طالبات گلگت ڈوئژن کی صدر محترمہ حرا روحانی نے جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوے امام حسن علیہ سلام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں سیرت آئمہ معصومین علیہم السلام کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے علم و حکمت پاکیزہ کردار کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے یہ اہل بیت علیہم سے محبت کا تقاضہ ہے اور ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .