۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت

حوزہ/ حکیم الامت علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسولؐ اور با عمل مسلمان تھے یہی وجہ ہے کہ مغربی تہزیب کی ظاہری چمک دمک بھی آپ کو خیرہ نہ کر سکی یہ آپ کا دین اسلام اور پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے والہانہ عشق اور محبت تھا کہ آپ نے مسلمانان عالم کو بھی اس مغرب کے جھوٹے چکا چوند اور باطل نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے اپنے قلم کے ذریعے انقلاب برپا کیا۔

لاہور/ یوم وفات حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا حضرت علامہ اقبال نے اپنی لازوال شاعری اور دانشمندانہ اقوال کے ذریعے ناصرف انسانیت کو اس کی حقیقت اور اہمیت سے آگاہ کیا بلکہ خصوصی طور پر عالم اسلام کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگا کر بیدار کیا اور دنیا میں عزت و وقار سے جینے کا حوصلہ عطاء کیا۔

انہوں نے کہا سیاست  انکی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب رہا، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

انہوں نے کہا حکیم الامت علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسولؐ اور با عمل مسلمان تھے یہی وجہ ہے کہ مغربی تہزیب کی ظاہری چمک دمک بھی آپ کو خیرہ نہ کر سکی یہ آپ کا دین اسلام اور پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے والہانہ عشق اور محبت تھا کہ آپ نے مسلمانان عالم کو بھی اس مغرب کے جھوٹے چکا چوند اور باطل نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے اپنے قلم کے ذریعے انقلاب برپا کیا ان کا کہنا تھا آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا اور رسالت مآب کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے اقبالؒ کا تصور شاہین محض ایک شاعرانہ تخیل نہیں بلکہ اس میں اسلامی فقر کی تمام صفات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .